Time 01 دسمبر ، 2023
دنیا

بنگلادیش کی اپوزیشن جماعت کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں: ترجمان بی این پی۔ فوٹو فائل
 شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں: ترجمان بی این پی۔ فوٹو فائل

ڈھاکا: جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بعد بنگلادیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان کا خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ترجمان بی این پی کا کہنا تھا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں بھی دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اگلے سال 7جنوری میں شیڈول ہیں تاہم جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :