Time 02 دسمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ کی کاسٹ نے مشین گن سے متعلق راز سے پردہ اٹھادیا

میں نے کبھی کسی بھارتی فلم کے لیے ایسا ہوتا نہیں دیکھا، یہ فلم میکر سندیپ ریڈی کا آئیڈیا تھا: ڈیزائنر سریش سیلواراجن/ فائل فوٹو
میں نے کبھی کسی بھارتی فلم کے لیے ایسا ہوتا نہیں دیکھا، یہ فلم میکر سندیپ ریڈی کا آئیڈیا تھا: ڈیزائنر سریش سیلواراجن/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم 'اینیمل' میں استعمال ہونے والی مشین گن سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھادیا۔

فلم 'اینیمل' میں اداکار رنبیر کپور، بوبی دیول، انیل کپور سمیت اداکارہ  رشمیکا منڈانا نے اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم کی کاسٹ ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں فلم کی کاسٹ سے مشین گن کے حوالے سے پوچھا گیا جس کے جواب میں  ڈیزائنر سریش سیلواراجن نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں استعمال ہونے والی مشین گن کمپیوٹر سے تیار کردہ کوئی امیجری نہیں تھی بلکہ وہ 500 کلو گرام کی بھاری بھرکم مشین اصلی اسٹیل سے بنائی گئی تھی جسے 4 ماہ کی محنت سے تیار کیا گیا، اس مشین کو فلم میں ایکشن کے سین میں دیکھا جاسکے گا جس کا دورانیہ 18 منٹ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی بھارتی فلم کے لیے ایسا ہوتا نہیں دیکھا، یہ فلم میکر سندیپ ریڈی کا آئیڈیا تھا۔

فلم کی پروموشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ جب مجھے پہلی بار سریش کی جانب سے مشین دکھائی گئی تو میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا تھا، یہ اصلی اور اسٹیل سے تیار کی گئی تھی۔


مزید خبریں :