آسٹریلیا میں خاتون چور ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین لے اڑی

ڈونٹس سے بھری وین کو کارلنگ فورڈ سے نیو کاسل لے جایا جارہا تھا جس میں کرسمس کی مناسبت سمیت مختلف اقسام کے ڈونٹس موجود تھے: پولیس/ فائل فوتو
ڈونٹس سے بھری وین کو کارلنگ فورڈ سے نیو کاسل لے جایا جارہا تھا جس میں کرسمس کی مناسبت سمیت مختلف اقسام کے ڈونٹس موجود تھے: پولیس/ فائل فوتو

آسٹریلیا میں ڈاکو ہزاروں ڈونٹس سے بھری وین کو ہی چوری کرکے لے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر کارلنگ فورڈ میں پیش آیا جہاں وین ڈرائیور ڈونٹس کو وین میں بھرنے کے بعد رقم کی ادائیگی کرنے کیلئے دکان میں گیا کہ پیچھے سے ڈونٹس سے بھری وین چوری ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ڈونٹس سے بھری وین کو کارلنگ فورڈ سے نیو کاسل لے جایا جارہا تھا جس میں کرسمس کی مناسبت سمیت مختلف اقسام کے ڈونٹس موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گاڑی کی چوری میں خاتون ملوث ہے جسے واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی ڈرائیور سروس اسٹیشن کے اندر گیا تو انتظار میں بیٹھی خاتون  موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھی اور ڈونٹس سے بھری وین کو تیزی سے لے گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار ڈونٹس کی قمیت 40 ہزار آسٹریلین ڈالرہے، پولیس نے خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :