دنیا
08 فروری ، 2017

ایئرانڈیا کے عملے کی لندن میں کھانا چوری پکڑی گئی

ایئرانڈیا کے عملے کی لندن میں کھانا چوری پکڑی گئی

 

بوفے ٹیبل سے کھانا پیک کر کے لے جانے کی حرکت پر لندن ہوٹل نے ائیر انڈیا کے عملے کی شکایت کردی، شکایت پر ائیر انڈیا نے اپنے عملے کو اس حرکت پر وارننگ جاری کی ہے۔

لندن ہوٹل کی جانب سے ائیر انڈیا کو انتہائی شرمناک نوٹ موصول ہوا،جس میںہوٹل کی جانب سے شکایت کی گئی ہےکہ ائیرا نڈیا کے عملے کے کچھ افراد ناشتے کے موقع پر اپنے ساتھ خالی ڈبے لاتے ہیں اور بوفے ٹیبل سےاس میں کھانا بھر کر لے جاتے ہیں۔

لندن ہوٹل کی مینجمنٹ نے اس حرکت کے خلاف سخت ایکشن لینے پر زور دیا، جس پر انتظامیہ نے اپنے عملے کو وارننگ نوٹ جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ بوفے پیک کر کے لے جانے کیلئے نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :