دنیا
17 جنوری ، 2013

امریکی خاتون عمارت سے گرنے کے بعد دودیواروں کے درمیان پھنس گئیں

امریکی خاتون عمارت سے گرنے کے بعد دودیواروں کے درمیان پھنس گئیں

نیویارک…امریکا میں خاتون ایک عمارت سے گرنے کے بعد دودیواروں کے درمیان پھنس گئیں جنھیں 4 گھنٹے بعد ریسکیو کرلیا گیا۔پورٹ لینڈ میں فائر فائٹرز نے کنکریٹ کو کاٹا، اورsoapy lubricant کی مدد سے 4 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد خاتون کو ریسکیو کیا، دودیواروں کے درمیان تقریبا 8 سے 10 انچ کی جگہ پرخاتون پھنسی ہوئی تھیں، فائر اینڈ ریسکیو حکام کاکہناہے کہ جب خاتون دو منزلہ عمارت سے گریں تووہ دیوار پراسموکنگ کرتے ہوئے چل رہی تھیں ۔ شدید سردی سے بچنے کے لیے خاتون کو پورٹ ایبل ہیٹر بھی فراہم کیاگیا۔

مزید خبریں :