پاکستان
17 جنوری ، 2013

پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کا اہم اجلاس شروع، لانگ مارچ اور دیگر امور پر غور

پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کا اہم اجلاس شروع، لانگ مارچ اور دیگر امور پر غور

اسلام آباد … پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس شرو ع ہوگیا، طاہر القادری کے لانگ مارچ ، وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں طاہر القادری کے لانگ مارچ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ نمائندہ جیو نیوز آصف علی بھٹی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بریفنگ دیں گے جبکہ مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی جانب سے طاہر القادری کے دھرنے سے متعلق تجاویز پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ اجلاس میں اے این پی رہنما اسفند یار ولی، ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، مشاہد حسین سید، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری، پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ، مخدوم امین فہیم، قمر زمان کائرہ، منیر اورکزئی، اسرار اللہ زہری سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

مزید خبریں :