Time 03 دسمبر ، 2023
پاکستان

گلگت بلتستان: چلاس واقعے کے بعد مسافروں کیلئے سکیورٹی کے اقدامات شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے بس حادثے میں  8 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مسافروں کے لیے سکیورٹی کے اقدامات  شروع کردیے گئے۔

ہفتے کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شاہراہ قراقرم پرنامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بس حادثےکا شکار ہوگئی اور 8 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ ہڈور کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں بس ٹرک سے ٹکراگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔

ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد نے بتایا کہ بس میں 26 مسافر سوار تھے، واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق مسافر بس ضلع غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

اتوار کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے کہ شاہراہِ قراقرم پر 5 یا 10 گاڑیوں پر مشتمل مسافر گاڑیوں کو کانوائے کی شکل میں سکیورٹی کے ساتھ بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت اور اسکردو کی مسافر گاڑیوں کو دن کے اوقات میں شام سے پہلے دیامر کے حدود سے گزار دیا جائے ۔

مزید خبریں :