17 جنوری ، 2013
اسلام آباد … ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے حکومت نے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے تین بجے تک آخری ڈیڈ لائن کے اعلان کے بعد حکومت نے مذاکرات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے مذاکرات کیلئے قائم کی گئی ٹیم میں چوہدری شجاعت حسین، ڈاکٹر فاروق ستار، خورشید شاہ اور افراسیاب خٹک شامل ہیں۔