Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر  نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے ہیں۔

اکبرایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائرکر دی ہے ۔

ان کی درخواست میں  پی ٹی آئی کے 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2  دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جعلی انٹراپارٹی الیکشن کا عمل کو ختم کیا جائے  اور  تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو انتخابی قوانین اور ضابطوں کا پابند بنایا جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں۔

مزید خبریں :