Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

گورنر ہاؤس پشاور میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

گورنر ہاؤس پشاور  میں دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت تنقید بھی کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ گورنر  ہاؤس میں فلم یا ڈرامےکی شوٹنگ نہیں ہوئی، دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہےکہ گورنر  ہاؤس میں شادی کے فوٹو شوٹ کی اجازت دی جاتی ہے، عرصہ  دراز سے لوگ فوٹو شوٹ کے لیےگورنر ہاؤس آتے ہیں۔

مزید خبریں :