Time 05 دسمبر ، 2023
دنیا

7 اکتوبر کے حملوں سے قبل حماس کا اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

7 اکتوبر سے شروع ہونے والے حملوں سے قبل فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  نیو یارک اور کولمبیا یونیورسٹی نے 67 صفحات کا تحقیقی پیپر شائع کیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حماس سے منسلک سرمایہ کاروں نے جنگ شروع ہونے سے قبل اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمائے۔

تحقیقی پیپر میں بتایا گیا ہے کہ حماس سے منسلک سرمایا کاروں نے شارٹ سیلنگ کے ذریعے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمائے۔

امریکی تحقیقی پیپر کے مطابق ایک انویسٹر نے اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے 44 لاکھ شیئرز بیچے، اسرائیلی بینک کے شیئرز کی شارٹ سیلنگ سے سرمایہ کار نے 900 ملین ڈالرز بنائے۔

تحقیقی پیپر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ سے 5 دن قبل ایک سرمایہ کار نے 2 لاکھ 27 ہزار شیئرز کی شارٹ سیلنگ کی۔

تحقیقی پیپر میں کہا گیاہے کہ تقریباً نا ممکن ہے کہ جنگ سے 5 دن قبل اتنی بڑی شارٹ سیلنگ محض اتفاق ہو۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ حماس کے کچھ ممبران شاطرانہ کاروباری دماغ رکھتے ہیں، بڑی شارٹ سیلنگ کے پیچھے حماس کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔

مزید خبریں :