17 جنوری ، 2013
لاہور … لاہور اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے، سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، تاہم شہری بارش کو انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے لاہور میں 2 دن تک مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور میں صبح سے ہی بادل چھائے ہوئے ہیں، دوپہر کے وقت کئی علاقوں میں بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری شروع ہو گئی، جس کیساتھ ہی سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کامونکی، شیخوپورہ، مریدکے اور چوہنگ سے بھی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔ ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں 2 دن تک وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس دوران دھندبھی پڑ سکتی ہے۔