پاکستان
17 جنوری ، 2013

طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں نماز کا وقفہ

طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات میں نماز کا وقفہ

اسلام آباد … طاہر القادری اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات نماز کے لئے روک دیئے گئے ہیں ، طاہر القادری نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں منہاج القرآن کے دھرنے کے موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری اور حکومت کی 10 رکنی ٹیم کے مذاکرات نماز کیلئے روک دیئے گئے ہیں، نماز کے بعد مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ دھرنا جاری رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نماز مغرب کے بعد دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک نکتے پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم کس نکتے پر اتفاق ہوا ہے اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

مزید خبریں :