پاکستان
17 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس: سکندر جتوئی رہا، چار ملزمان کا مزید 7 روز کا ریمانڈ

شاہ زیب قتل کیس: سکندر جتوئی رہا، چار ملزمان کا مزید 7 روز کا ریمانڈ

کراچی … انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت چار وں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے عدم ثبوت کی پولیس رپورٹ پر سکندر جتوئی کو رہاکردیا۔ ملزمان شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپوراور غلام مرتضیٰ لاشاری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ملزم سکندر جتوئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر دبئی سے گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو 7 روزہ ریمانڈ پر دیتے ہوئے دیگر 3 ملزمان کے ریمانڈ میں بھی 7 روز کی توسیع کردی۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں 497کی سب سیکشن 2 کے تحت اعانت جرم کے الزام میں گرفتار ملزم شاہ رخ کے والد سکندر جتوئی کی رہائی کی درخواست کی۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش سکندر جتوئی کے خلاف اعانت جرم کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں سکندر جتوئی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :