پاکستان
17 جنوری ، 2013

پشاور: باڑہ متاثرین کا احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم

پشاور: باڑہ متاثرین کا احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم

پشاور … خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 18 افرد کی ہلاکت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا۔ باڑہ کے متاثرین نے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے دھرنا دیا، تحریک متاثرین باڑہ، خیبر ایجنسی کی سیاسی جماعتوں جے یو آئی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت طلباء کی کثیر تعداد دھرنے میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ اس اندوہناک واقعے کا ازخود نوٹس لیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل باڑہ میں آپریشن بند کیا جائے اور گورنر خیبر پختونخوا فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعدمظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

مزید خبریں :