پاکستان
17 جنوری ، 2013

فیصل آباد: بم دھماکے کے ملزم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو 48 بار سزائے موت

فیصل آباد: بم دھماکے کے ملزم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو 48 بار سزائے موت

فیصل آباد … فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے کے مقدمے میں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو جرم ثابت ہونے پر 48 بار سزائے موت سنادی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو جرم ثابت ہونے پر 48 بار سزائے موت، 110 سال قید اور 10 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ فیصل آباد میں 2011 ء میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے میں 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :