Time 07 دسمبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض نے 4 سال بعد راہیں جدا کرلیں

پنجابی گلوکارہ ہمانشی نے اپنے رشتے ٹوٹنے کے حوالے سے مداحوں کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا__فوٹو: فائل
پنجابی گلوکارہ ہمانشی نے اپنے رشتے ٹوٹنے کے حوالے سے مداحوں کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا__فوٹو: فائل

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے مقبول ترین سیزن 13 کے رنر اپ عاصم ریاض اور کنٹیسٹنٹ ہمانشی کھرانہ نے مذہب کی خاطر ایک دوسرے سے رشتہ ختم کردیا۔

ہمانشی اور عاصم کی دوستی 2019 میں بگ باس 13 میں ہی ہوئی تھی، اور دونوں گزشتہ چار سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے لیکن اب ان کا بریک اپ ہوگیا۔

پنجابی گلوکارہ ہمانشی نے  اپنا رشتہ ختم ہونے سے متعلق  مداحوں کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر مطلع کیا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ہاں، اب ہم ساتھ نہیں ہیں،جو بھی وقت ہم نے ساتھ گزارا وہ بہت اچھا تھا لیکن اب ہم ساتھ نہیں ہیں اور اب ہم اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ہمانشی نے رشتہ ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ اپنے اپنے مذاہب کے احترام کے ساتھ ہم اپنے مختلف مذہبی عقائد کے لیے محبت کو قربان کر رہے ہیں، ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں۔

اس کے ساتھ ہی گلوکارہ نے مداحوں سے  ان کے اس فیصلے کا احترام کرنے کی بھی  درخواست کی۔

اس کے علاوہ ہمانشی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی بتایا کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن ہم زندگی کا کوئی حل نہیں نکال سکے، ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار آپ کی قسمت آپ کا ساتھ نہیں دیتی، کوئی نفرت نہیں صرف محبت اور اسے سمجھدار ی سے کیا گیا فیصلہ کہتے ہیں۔

فوٹو/ سوشل میڈیا
فوٹو/ سوشل میڈیا

دوسری جانب عاصم ریاض کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس 13 میں ہمانشی کھرانہ شو کے بیچ میں آئی تھیں، جب کہ عاصم ریاض مضبوط امیدوار تھے۔

یہ بلاک بسٹر سیزن آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا نے جیتا تھا، جب کہ عاصم رنر اپ اور شہناز گل نمبر تین پر آئی تھیں۔

مزید خبریں :