250 فلمیں کرنے والے بالی وڈ اداکار کینسر کے باعث انتقال کر گئے

اداکار جونیئر محمود کی ہٹ فلموں میں کٹی پتنگ، میرا نام جوکر، پرورش، دو اور دو پانچ جیسی فلمیں شامل ہیں/ فائل فوٹو
اداکار جونیئر محمود کی ہٹ فلموں میں کٹی پتنگ، میرا نام جوکر، پرورش، دو اور دو پانچ جیسی فلمیں شامل ہیں/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار جونیئر محمود سرطان جیسے موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اداکار سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

 بتایا جارہا ہے کہ اداکار  سرطان کے مرض کی اسٹیج 4 تک پہنچ گئے تھے جس کا انکشاف 2 ہفتے پہلے ہی ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ان کی طبعیت زیادہ بگڑی جس کے باعث وہ 67 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنے گھر میں ہی انتقال کرگئے۔ 

فلمی کیرئیر

 جونیئر محمود نے اپنی اداکاری کا آغاز  1976 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا اور ان کی پہلی فلم 'نونہال' تھی۔

ان کا فلمی کیرئیر 5 دہائیوں پر مشتمل ہے اور انہوں نے 250 فلموں میں کام کیا ہے، جونیئر محمود کی ہٹ فلموں میں کٹی پتنگ، میرا نام جوکر، پرورش سمیت دو اور دو پانچ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :