Time 08 دسمبر ، 2023
کاروبار

سندھ کے ضلع ٹنڈو الہیار سے تیل اور گیس دریافت

اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی: او جی ڈی سی ایل/ فائل فوٹو
اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی: او جی ڈی سی ایل/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی  جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہےکہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل او رملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :