پاکستان
17 جنوری ، 2013

دھرنا ختم،قافلوں کی روانگی شروع،معاہدہ بڑی کامیابی ہے، قادری

دھرنا ختم،قافلوں کی روانگی شروع،معاہدہ بڑی کامیابی ہے، قادری

اسلام آباد…ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے،اعلان کے بعد قافلوں کی اپنی اپنی منزل کی جانب روانگی کا آغازہو گیا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت سے معاہدے کو بڑئی کامیابی قرار دیا اور تحریری معاہدے کو دھرنے کے شرکاء کوپڑھ کربھی سنایا۔اس سے قبل ڈاکٹرطاہرالقادری اورحکومتی ٹیم کے درمیان جمعرات کو طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق تحریری معاہدے پر فریقین نے اپنے اپنے دستخط ثبت کیے ہیں۔یہ معاہدہ 3صفحات پرمشتمل ہے ،وزیر اعظم کے دستخط کیساتھ ہی اسے حتمی معاہدہ قرار دیا گیا اور دھر نے کے خاتمے کااعلان کیاگیا، اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے معاہدے کا اردو میں ترجمہ کرکے سنایا اور ساتھ ہی ساتھ اس پر تبصرہ بھی کیا۔معاہدے کے مطابق قومی اسمبلی16مارچ سے پہلے کسی بھی وقت تحلیل کردی جائیگی،قومی اسمبلی کی تحلیل کے90دن کے اندرالیکشن ہوسکتے ہیں،انتخابی امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کیلیے ایک ماہ کا وقت ہوگا،انتخابی امیدواروں کی کلیرنس آرٹیکل62اور63کے تحت ہوگی،عوامی تحریک کے مکمل اتفاق رائے سے حکومت نگراں وزیراعظم کیلیے2نام تجویزکریگی،الیکشن کمیشن کی تشکیل کا معاملہ27جنوری کے اجلاس میں زیربحث لایاجائیگا،وزیرقانون27جنوری کے اجلاس سے پہلے قانونی ماہرین سے مشاورت کرینگے،اور اسے 27جنوری کے اجلاس میں پیش کرینگے،انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات کے نفاذپرتوجہ دی جائیگی،آرٹیکل62اور63کانفاذکیاجائیگا،عوامی نمائندگی ایکٹ1976کی شق77سے82تک نفاذپرفوکس ہوگا،سپریم کورٹ کا8جون2012کافیصلہ اسکی روح کے مطابق من وعن عمل کرایاجائیگا،لانگ مارچ اوردھر نے کے اختتام پرایک دوسرے کیخلاف مقدمات واپس لیے جائینگے،نہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی ہوگی نہ لانگ مارچ کے شرکاکیخلاف کارروائی ہوگی،یہ بھی کہا گیا کہ معاہدہ خوشگوارماحول اورمفاہمتی جذبے کے تحت ہوا،الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر 27جنوری کواجلاس منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ہوگا ۔اس حوالے سے ماہرین قانون ایس ایم ظفر،وسیم سجاد،اعتزازاحسن،فروغ نسیم،خالدرانجھااورہمایوں احسان اورلطیف آفریدی سے وزیرقانون فاروق نائیک مشاورت کرینگے ۔انتخابی امیدوارکواہلیت کی کلیئرنس ہونے تک مہم چلانیکی اجازت نہیں دی جائیگی،معاہدے پروزیراعظم راجہ پرویزاشرف اورڈاکٹرطاہرالقادری نے دستخط کیے ۔چودھری شجاعت،فاروق ایچ نائیک،امین فہیم ،خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ،مشاہدحسین سید،فاروق ستار،بابرغوری،افراسیاب خٹک اورعباس آفریدی معاہدے پر دستخط کرنیوالوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :