Time 09 دسمبر ، 2023
پاکستان

چلاس: بچوں اور شوہر کو فائرنگ سے بچانے والی روشن بی بی علاج کیلئے کراچی منتقل

گزشتہ رات قومی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روشن بی بی کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا/ فوٹو جیونیوز
گزشتہ رات قومی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روشن بی بی کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا/ فوٹو جیونیوز

چلاس میں بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے دوران بچوں اور شوہر کی جان بچانے کے لیے خود گولیوں سے زِخمی ہونے والی روشن بی بی کو علاج کیلئے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

گزشتہ رات قومی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روشن بی بی کو کراچی منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ایمبولینس میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

روشن بی بی کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال میں فوری طور پر ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے، ضروری میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد طبی ماہرین آپریشن کر کے ان کے جسم سے مزید گولیاں نکالیں گے۔

روشن بی بی شوہر اور 2 بچوں کے ہمراہ کراچی جانے کے لیے اس بد قسمت مسافر بس میں سوار تھیں جس کو دہشتگردوں نے 2 دسمبر کی شام فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ کے دوران باہمت خاتون روشن بی بی نے اپنے دونوں بچوں اور شوہر کو بس کے فرش پر لٹایا اور اُن کی حفاظت کے لیے خود اُن پر لیٹ گئیں۔

اس دوران روشن بی بی کو 6 گولیاں لگیں جب کہ ان کے بچے اور شوہر فائرنگ سے محفوظ رہے۔

مزید خبریں :