Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

ظفر وال: 12پاؤنڈ وزنی بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ  (بی ڈی ایس) عاصم ریاض کے مطابق بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن ظفروال کے نواحی گاؤں دیولی کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔

 انچارج بی ڈی ایس کے مطابق اینٹی ٹینک مائن بھارتی ساختہ ہے اور 12پاؤنڈ  وزنی ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/گوگل میپ
فوٹو: اسکرین شاٹ/گوگل میپ

 بی ڈی ایس کی ٹیم نے مائن کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

خیال رہےکہ رواں سال ستمبر میں ظفروال میں ہی نالہ ڈیک سے بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی، 18 پونڈ وزنی مائن نالہ ڈیک میں منگوال کے مقام پر برآمد ہوئی، مائن سیلابی پانی میں بہہ کر کھیتوں میں آگئی تھا۔


مزید خبریں :