Time 10 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی: اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف وائٹ کوٹ مارچ، ڈاکٹروں کی بڑی تعداد میں شرکت

اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے: نگران وزیر صحت کا خطاب— فوٹو: جماعت اسلامی کراچی
اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے: نگران وزیر صحت کا خطاب— فوٹو: جماعت اسلامی کراچی

مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ پر اسرائیل کی دہشت گردی کا سامنا کرنے والے فلسطینی عوام اور ڈاکٹروں سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں وائٹ کوٹ مارچ ہوا۔

غزہ و فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسٹیڈیم روڈ پر وائٹ کوٹ مارچ کیا گیا۔ 

نگران وزیر صحت سندھ سعد نیاز، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مارچ سے خطاب میں نگران وزیر صحت سعد نیاز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری اور دہشت گردی مذہب سے زیادہ مسئلہ انسانیت کا ہے، اسپتالوں ، ڈاکٹروں اور ایمبولینسز پر حملوں سے مغربی تہذیب کو چلانے والوں کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہوگیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حماس چھوٹی جماعت ہے لیکن مضبوط ایمان کے ذریعے اس جنگ کو لڑ رہے ہیں، حماس نے بتایا کہ مزاحمت میں زندگی ہے، سات اکتوبر کو اسرائیل کو جھٹکا لگا،اسرائیل کی تمام ٹیکنالوجی ناکام ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :