دنیا
18 جنوری ، 2013

الجزائری فوج کی کارروائی، 14القاعدہ جنگجو اور34یرغمالی ہلاک

الجزائری فوج کی کارروائی، 14القاعدہ جنگجو اور34یرغمالی ہلاک

الجزائر…شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں فوج کے حملے میں چونتیس افراد اور انکو یرغمال بنانے والے القاعدہ کے چودہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ الجزائر کی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح جنگجوؤں نے بدھ کی صبح ملک کے جنوب میں واقع گیس پروڈکشن فیلڈکے قریب ہوائی اڈے کی جانب جانے والی ایک بس پر حملہ کیا تھا اور اس میں سوار گیس فیلڈ کے ورکروں کو یر غمال بنالیا تھا، حملے میں ایک برطانوی شہری سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ الجزائری فوج نے غیر ملکیوں کو بازیاب کرانے کے لیے ان امیناس گیس فیلڈ پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں القاعدہ کے چودہ جنگجو ہلاک ہو گئے، جبکہ چونتیس یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق یرغمالیوں میں 7امریکی، 2برطانوی ، 2فرانسیسی اور دیگر یورپی باشندے شامل تھے۔ اغوا کاروں کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ الجزائری فوج کے حملے میں چونتیس غیرملکیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، جبکہ سات یرغمالی ابھی تک زندہ ہیں تاہم اس اطلاع کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :