Time 11 دسمبر ، 2023
پاکستان

جیوانی میں ساحل کے قریب تیل ڈپو میں آگ لگ گئی

فوٹو: اسکرین شاٹ/ ایکس
فوٹو: اسکرین شاٹ/ ایکس

گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے کنٹانی میں ساحل کے قریب  موجود تیل کے ڈپو میں آگ لگ گئی۔

لیویز  ذرائع کے مطابق کنٹانی میں ساحل کے قریب  موجود  تیل کے ڈپو میں  آگ لگنےکے واقعے میں 2 افراد  جھلس کر  زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر  2 ڈپو  اور  6  تیل بردار گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آگ لگنے کے واقعے میں تیل کی ترسیل میں استعمال ہونے والے4 اسپیڈ بوٹس کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ بتایا جا رہا ہے کہ آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہےکہ جیوانی کا علاقہ کنٹانی وہ علاقہ ہے جہاں ہمسائیہ ملک ایران سے اسپیڈ بوٹس کے ذریعے تیل لایا جاتا ہے، یہاں جمع کرنےکے بعد گوادر  اور  دیگر علاقوں کو  تیل بردار  گاڑیوں کے ذریعے ترسیل کی جاتی ہے۔

چند ماہ قبل بھی اسی علاقے میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :