بروکلین 99 کے اسٹار 'کیپٹن ریمن ہولٹ' انتقال کرگئے

آندرے براوور نے کئی امریکی ڈراموں میں کام کیا__فوٹو: امریکی میڈیا
آندرے براوور نے کئی امریکی ڈراموں میں کام کیا__فوٹو: امریکی میڈیا

امریکا کی سپر ہٹ کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن میں کیپٹن ریمن ہولٹ کا کردار نبھانے والے اداکار 'آندرے براوور' 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آندرے براوور کی موت اچانک ایک بیماری کی وجہ سے ہوئی، وہ گزشتہ کچھ دن سے بیمار تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

آندرے براوور نے کئی امریکی ڈراموں میں کام کیا لیکن ان کی وجہ شہرت ڈرامہ 'ہومیسائیڈ: لائف آن دی اسٹریٹ' میں جاسوس کا کردار 'فرینک پیمبلٹن' اور بروکلین نائن نائن میں کیپٹن ریمن ہولٹ کا کردار بنا۔

2013 میں شروع ہونے والی کامیڈی سیریز بروکلین نائن نائن 8 سیزن پر مشتمل تھی جس میں آندرے کے پولیس آفیسر کے کردار کیپٹن ریمن ہولٹ کو خوب سراہا گیا۔

بروکلین نائن نائن کے اداکار  ٹیری کریو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آندرے کی موت کو  بڑا نقصان قرار دیا، اداکار نے لکھا یقین نہیں آتا کہ آپ اتنی جلدی چلے گئے، مجھے آپ کو جاننے، آپ کے ساتھ ہنسنے، آپ کے ساتھ کام کرنے اور آپ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے 8 شاندار سالوں آپ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے'۔ 

اداکار نے لکھا کہ آپ کی موت سے دکھ ہوا، آپ ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے۔

55 سالہ اداکار نے مزید لکھا 'آپ نے مجھے بہت کچھ سکھایا، میں آپ کو جاننے کے تجربے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، آپ کی دانشمندی، آپ کے مشورے اور آپ کی دوستی کا شکریہ، آندرے مجھے تم سے محبت ہے یار'۔

اس کے علاوہ سیریز میں 'جینا' کا کردار نبھانے والی اداکارہ چیلسی پیریٹی نے انسٹاگرام پر لکھا ️' آپ کا دلکش لہجہ یاد کریں گے، ہمیشہ کے لیے خوش قسمت ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا'۔


مزید خبریں :