25 فروری ، 2012
اسلام آباد … قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی دس نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہو رہے ہیں،جس کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرچکی ہے۔انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ9مردان ایک،این اے 140 قصور،این اے 148ملتان ایک ،این اے 149مردان دو،این اے 168وہاڑی اور این اے 195 رحیم یار خان شامل ہیں ۔جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پی پی 18اٹک،پی پی44میانوالی ، پی ایس57بدین ایک اور پی ایس 53ٹنڈومحمد خان وحیدرآباد گیارہ پر انتخابات ہورہے ہیں۔جبکہ انتظامیہ نے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سخت انتظامات کئے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا عملہ تمام ضروری سامان کے ساتھ گزشتہ روز تمام حلقوں میں پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گیاتھا۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں میں سخت مقابلے متوقع ہیں ۔