پاکستان
25 فروری ، 2012

سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریک پر دھماکے

حیدرآباد … حیدرآباد،نوابشاہ،پڈعیدن ، خیرپور ،کوٹری اور گھوٹکی کے قریب ریلوے ٹریک پر آج صبح سویرے دھماکے ہوئے ،جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا اور متعدد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔پولیس کے مطابق سب سے پہلے نوابشاہ کے علاقے گاوٴں لونگ خان کیریو کے قریب ریلوے ٹریک پر دودھماکے ہوئے جبکہ دوسراواقعہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں پیش آیا، جہاں ریلوے ٹریک پر دو دھماکوں سے ٹریک کو ایک سے دو فٹ تک نقصان پہنچا،اس کے علاوہ پڈعیدن کے قریب بھی ریلوے ٹریک پر دودھماکے ہوئے،جس کے بعد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔اسی دوران حیدر آباد میں لطیف آباد کے قریب بھی ٹریک پر دو دھماکے ہوئے۔دھماکوں میں ٹریک کو نقصان پہنچا اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔خیرپور کے قریب ڈیپارچہ میں ٹریک پر دھماکا کیا گیا،جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

مزید خبریں :