بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین انتقال کرگئے

کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے/ سوشل میڈیا
کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے/ سوشل میڈیا

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور کامیڈین بوندا مانی 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین بوندا مانی گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ روز چنئی میں اپنے گھر میں  ہی موجود تھے کہ طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بے ہوش ہونے پر کامیڈین کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اداکار دھنش اور  وجے سیتھوپتی نے  کامیڈین کے علاج کیلئے مالی مدد کرتے ہوئے ایک لاکھ کا عطیہ بھی دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بوندا مانی نے بیشتر فلموں میں کامیڈی کرکے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور موت کی خبر سننے کے بعد آج ان کے مداح سوگوار ہیں۔

مزید خبریں :