19 جنوری ، 2013
کینبرا…آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، تیزی سے پھیلتی آگ سے رہائشی علاقے اور جنگلی حیات کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔آسڑیلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں لگی آگ سے کئی قصبے خطرے کی زد پر آگئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق وکٹوریا کے علاقے میں آگ سے نے پانچ گھروں کو تباہ کر دیا ،چار فائر فائٹرز اپنے ٹرک میں محصور ہو کے رہ گئے۔جنگلات میں لگی آگ نے 450,000 ہیکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ہیلی کاپڑ کے ذریعے بھی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساوٴتھ ویلز میں شدید گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا۔آگ اور گرمی سے بے حال جنگلی حیات کو بھی متاثرہ جنگلات سے باہر ،محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔