معروف اداکار نثار قادری خالق حقیقی سے جا ملے

نثار قادری کو ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ فوٹو فائل
نثار قادری کو ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ فوٹو فائل

ریڈیو، ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار نثار قادری 82 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

نثار قادری کی نماز جنازہ آج عیدگاہ گراؤنڈ چکلالہ میں ادا کی جائے گی۔

نثار قادری کچھ عرصہ سے بیمار تھے، انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

نثار قادری نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز  ریڈیو پاکستان سے 1966ء میں کیا تھا اور انہیں 2016 ان کی خدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

مزید خبریں :