کھیل
Time 26 دسمبر ، 2023

افغان کرکٹرز کو نیشنل ڈیوٹی پر غیر ملکی لیگز کو ترجیح دینا مہنگا پڑ گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے بجائے غیر ملکی لیگز کھیلنے میں شرکت کے لیے اجازت مانگنا مہنگا پڑ گیا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں مجیب الرحمان ، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے انہیں اگلے دو برس تک غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے بجائے غیر ملکی لیگز کھیلنے میں شرکت کے لیے اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اُنہیں اگلے دو برس تک کے لیے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے این اوسی جاری نہ کرنے اور فی الحال اُنہیں سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔

مزید خبریں :