پاکستان
19 جنوری ، 2013

کراچی: سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی … کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے چلنے والی سرد ہواوٴں کے باعث کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سائبیریا کی سرد ہواوٴں نے بلوچستان اور سندھ کا رخ کیا ہے۔ آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :