19 جنوری ، 2013
کوئٹہ … وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی کی لہر دوسرے روز بھی برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آئندہ 2 سے 3 روز تک سردی کی شد ت میں مزید اضافہ کا امکان ہے تاہم موسم سرد و خشک رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 11، قلات منفی 12، نوکنڈی منفی 5، دالبندین منفی 6.5، سبی منفی 4،ژوب منفی 2 اور دیگر علاقوں میں بھی موسم سرد ہے تاہم سوئی گیس پریشر میں کمی کی شکایات نے شہریوں کے مسائل کو دو چند کر دیا ہے۔