پاکستان
19 جنوری ، 2013

خیبرایجنسی کا قبائلی جرگہ ، مطالبات کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

خیبرایجنسی کا قبائلی جرگہ ، مطالبات کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

پشاور … خیبر ایجنسی کے قبائلی جرگے نے گورنر خیبرپختونخوا کو مطالبات تسلیم کرانے کیلئے 48گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیدی۔ خیبر ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں نے مطالبات تسلیم کرانے کیلئے گورنر اور پولیٹکل انتظامیہ کو 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی اور دوسری صورت میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کاا علان کیا۔ باغ ناران حیات آباد پشاور میں قبائلی عمائدین اور سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تحریک متاثرین باڑہ پر مشتمل منعقدہ جرگہ میں ایک بار پھر باڑہ میں آپریشن ختم کرنے، بازار اور راستے کھولنے، عدالتی کمیشن کے ذریعے 18 افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کرانے اور شہداء کو امداد دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جرگے میں سابق وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی کے رہنماء ملک وارث خان آفریدی، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک عمران آفریدی اور ملک حنان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جو پولیٹکل انتظامیہ سے مذاکرات کرے گی۔

مزید خبریں :