19 جنوری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن قصبہ موڑ پر ٹریلر سے کنٹینر گر نے سے اس کے نیچے ایک بچہ دب گیا، کنٹینر اٹھانے کیلئے کرین طلب کرلی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاوٴن قصبہ موڑ پر ایک ٹریلر گزر رہا تھا کہ روڈ خراب ہونے کے باعث اس پر رکھا کنٹینر گر گیا، روڈ پر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں تاہم اس دوران ایک بچہ کنٹینر کے نیچے دب گیا۔ نمائندہ جیو نیوز افضل ندیم ڈوگرکے مطابق کنٹینر کے نیچے دبے بچے کی زندگی سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ زندہ ہے یا نہیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنٹینر اٹھانے کی کوشش کی تاہم بھاری ہونے کے باعث اسے اٹھانا ممکن نہیں، جس کے بعد کرین طلب کی گئی ہے۔