19 جنوری ، 2013
پشاور … پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ حیات آباد فیز 2 میں پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایڈیشنل سیشن جج احتشام علی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او حیات آباد بشیرداد خان نے جیو نیوزکو بتایا کہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوارفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ احتشام علی سابق چیف جسٹس ابن علی کے صاحبزادے ہیں۔