19 جنوری ، 2013
لاہور … پنجاب کے گورنر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ بہاولپور صوبے کی بحالی کا فیصلہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ہو جائے گا، نئے صوبے میں رحیم یار خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنزبھی شامل ہوں گے۔ لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر بحالی بہاولپور صوبہ کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ بہاولپور صوبے کے قیام سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا، جبکہ پنجاب پر ان کے حقوق کھانے کا گِلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وہ کل رحیم یار خان جلسے میں اہم اعلان کریں گے، اس جلسے میں نواب آف بہاولپور اور محمد علی درانی سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔