پاکستان
19 جنوری ، 2013

قوم نے طاہر القادری کا اصل چہرہ دیکھ لیا، حمزہ شہباز

قوم نے طاہر القادری کا اصل چہرہ دیکھ لیا، حمزہ شہباز

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر کسی کو اعتماد نہیں رہا، قوم نے علامہ طاہر القادری کا اصل چہرہ بھی دیکھ لیا۔ماڈل ٹاوٴن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ ڈراموں سے سیاست نہیں ہوتی، طاہر القادری کے ڈرامے کے اختتام پر جمہوری نظام کی فتح ہوئی، مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتیں سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے حوالے سے تمام انکوائری حقائق پر مبنی اور شفاف ہونی چاہئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بلوچستان کے حالات، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر قومی ایجنڈا تشکیل دینا ہو گا۔

مزید خبریں :