Time 30 دسمبر ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کیلئے پَر تولنے لگی

پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے: مرکزی ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل
پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے: مرکزی ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پیپلز پارٹی کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے۔

معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی جبکہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ پر کر کے نئی نسل کی بات کی، پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کر کے پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تھی کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی قسم کا اتحاد نہ کیا جائے۔

مزید خبریں :