30 دسمبر ، 2023
پشاور: خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرد موسم کے باعث7 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ چھٹیوں میں توسیع اساتذہ کی الیکشن ٹریننگ اور سرد موسم کی وجہ سےکی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ تمام اسکول یکم جنوری سے کھلنے تھے جو اب 8 جنوری کو کھلیں گے۔
خیال رہےکہ پنجاب حکومت نے بھی صوبے کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادی ہیں۔
پنجاب حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب بھرمیں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہورہی تھیں۔