پاکستان
Time 31 دسمبر ، 2023

باجوڑ: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

باجوڑ  کے علاقے  بٹوار  میں پاک افغان سرحد  پر  سکیورٹی فورسز  نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے علاقے بٹوار میں پاک افغان سرحد پر  تین دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کے تبادلےکے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام  میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو نقصان پہنچا،فائرنگ کے تبادلے میں نائیک عبدالرؤف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  پاکستان افغان عبوری حکومت کو  مؤثربارڈر منیجمنٹ کویقینی بنانےکا بارہا کہتا رہا ہے،  توقع ہےکہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

مزید خبریں :