انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں رہنے والے نئے سال کا استقبال 16 بار کیوں کریں گے؟

آئی ایس ایس میں رہنے والوں کے لیے یہ بالکل منفرد تجربہ ہوتا ہے / رائٹرز فوٹو
آئی ایس ایس میں رہنے والوں کے لیے یہ بالکل منفرد تجربہ ہوتا ہے / رائٹرز فوٹو

دنیا بھر میں 2024 کا آغاز ہو رہا ہے اور ہر ملک میں لوگوں کو صرف ایک بار پھر سال نو کا جشن منانے کا موقع ملے گا۔

مگر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں رہنے والوں کے لیے یہ تجربہ بالکل منفرد ہوتا ہے۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر وہاں موجود خلاباز 16 بار نیا سال شروع ہونے کا مشاہدہ کرتے ہیں۔

جی ہاں واقعی آئی ایس ایس میں مقیم خلا باز 16 بار نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔

اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے گرد 17 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار گھوم رہا ہے اور وہاں رہنے والوں کو روزانہ 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے ہوئے نظر آتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آئی ایس ایس ہر ڈیڑھ گھنٹے میں زمین کے گرد چکر مکمل کرتا ہے اور اسی وجہ سے وہاں رہنے والے 16 بار سورج طلوع اور غروب ہوتے دیکھتے ہیں۔

اس سفر کے دوران وہ دنیا کے متعدد ٹائم زونز سے گزرتے ہیں اور خلا بازوں کو نئے سال کو کئی بار خوش آمدید کہنے کا موقع ملتا ہے۔

خلا باز 45 گھنٹے سورج کی روشنی اور 45 منٹ اندھیرے کا مشاہدہ کرتے ہیں اور بار بار دن رات کی تبدیلی کو مختلف تجربات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

24 گھنٹے میں متعدد بار دن رات کے مشاہدے سے خلا بازوں کی جسمانی گھڑی پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :