کاروبار
Time 31 دسمبر ، 2023

ایک ماہ میں ایک کھرب روپے سے زائدکے محصولات جمع کرنےکا ریکارڈ بن گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر)  نے ایک ماہ  میں ایک کھرب روپے سے زائد کے محصولات  جمع کرنےکا ریکارڈ بنالیا۔

ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران 1021 ارب  روپے کے  محصولات جمع کیے گئے، دسمبر میں جاری 38 ارب روپےکے ریفنڈز ایڈجسٹ کرنے کے بعد خالص محصولات کی  وصولی984  ارب  روپے رہی۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ  رواں مالی سال  پہلی ششماہی کے ہدف 4425 ارب روپے کے مقابلے میں 4468  ارب  روپے جمع کیےگئے، رواں مالی سال کی ششماہی کے دوران 4468 ارب روپےکے ریکارڈ  محصولات جمع کیےگئے۔

ایف بی آر کا کہنا  ہےکہ  براہ راست  اور  بالواسطہ ٹیکسوں کے تناسب میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی، مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ  راست ٹیکسوں کا حصہ  بڑھ کر 49 فیصد  ہوچکا ہے، صرف دسمبر کے مہینے میں براہ  راست ٹیکسوں کا  حصہ 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران براہ  راست ٹیکسز کی مد میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر  نےکہا ہےکہ  ٹیکس دہندگان کے مسلسل تعاون اور  درست ڈیکلیریشنز کے بغیر  یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مزید خبریں :