کاروبار
Time 01 جنوری ، 2024

سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ فوٹو فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزر 661 پر  بند ہوا۔

نئے سال کے پہلے روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدا سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2210 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 661 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار  میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار  ہوا۔

شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 18.52 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9343 ارب روپے ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 67 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر نیچے آیا تھا۔

مزید خبریں :