Time 01 جنوری ، 2024
پاکستان

الیکشن ٹریبونل کے جج کا فردوس شمیم کی درخواست سننے سے انکار

جج کے انکار پر فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی/ فائل فوٹو
جج کے انکار پر فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی/ فائل فوٹو

کراچی: الیکشن ٹریبونل کے جج نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج ارشد حسین نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس دوران انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔

جج کے انکار پر فردوس شمیم نقوی کی درخواست نئے بینچ کے روبرو پیش کرنے کے لیے چیف جسٹس کو بھیج دی گئی۔

واضح رہےکہ فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے آر او نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔


مزید خبریں :