01 جنوری ، 2024
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے14سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 14 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی۔
14 سیاسی جماعتوں میں جمیعت علمائے پاکستان اور پاکستان منارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلےکا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔