کاروبار
Time 02 جنوری ، 2024

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج معمولی اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری دن میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد سال 2023 کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔

مزید خبریں :