دنیا
20 جنوری ، 2013

الجزائر: فوجی آپریشن میں 32 شدت پسند ہلاک، 21 یرغمالی بھی مارے گئے

الجزائر: فوجی آپریشن میں 32 شدت پسند ہلاک، 21 یرغمالی بھی مارے گئے

کراچی....الجزائرمیں گیس فیلڈ پر قابض شدت پسندوں کےخلاف فوجی آپریشن ختم ہوگیا۔کارروائی کے دوران 32 شدت پسند مارے گئے جبکہ 21 یرغمالی بھی ہلاک ہوئے۔القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے بدھ کو ’اِن امیناس‘ گیس فیلڈ پر قبضہ کرکے سیکڑوں الجزائری اور غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا۔ الجزائری فورسز نے جمعرات کو شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ ہفتے کو آپریشن کے آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں 11 شدت پسند اور باقی 7 یرغمالی بھی مارے گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق فورسز نے مجموعی طور پر685 الجزائری اور 107 غیر ملکیوں کو آزاد کرالیا۔ گیس فیلڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :