کاروبار
Time 03 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں297 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن  رہا۔

آج 100 انڈیکس297 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار  646 پر بند ہوا ہے، 100 انڈیکس ایک ہزار  25 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 244 رہی۔ 

بازار  میں آج 63 کروڑ  96 لاکھ شیئرز  کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20  ارب 28 کروڑ روپے سے  زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 359  ارب  روپے ہے۔

مزید خبریں :